ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سدرامیا دوروزہ دورۂ بادامی پر ، کانگریس ورکنگ کمیٹی کے لئے نامزد ہونے پر خاموش

سدرامیا دوروزہ دورۂ بادامی پر ، کانگریس ورکنگ کمیٹی کے لئے نامزد ہونے پر خاموش

Thu, 19 Jul 2018 00:28:26    S.O. News Service

بنگلورو،18؍جولائی(ایس او نیوز) سابق وزیراعلیٰ اور کانگریس ورکنگ کمیٹی کے نئے ممبر سدرامیا آج اپنے بادامی اسمبلی حلقے کے دوروزہ دورے پر پہنچے، منتخب ہونے کے بعد یہ دوسرا موقع ہے کہ وہ شمالی کرناٹک کے اس حلقے کے دو رے پر آئے ہوئے ہیں ، سدرامیا نے بادامی کے مضافات میں موجود ہوٹل میں قیام کیا۔

کانگریس ورکنگ کمیٹی میں نامزد ہونے کے متعلق اخباری نمائندوں کے سوال پر کچھ بھی ردعمل ظاہر کرنے سے انکار کرتے ہوئے سدرامیا نے کہاکہ فی الوقت وہ یہاں عوام کے مسائل جاننے اور ان کے حل کے لئے قدم اٹھانے کے مقصد سے آئے ہوئے ہیں ، اسی لئے کسی بھی سیاسی موضوع پر ردعمل ظاہر نہیں کریں گے۔

اس موقع پر سدرامیا نے یہاں کی کے ڈی پی میٹنگ میں شرکت کی اور بعد میں شرو بڈگی دیہات کے اس کسان کے گھر پہنچ کر اس کے وارثوں تسلی دی ، جس نے حال میں کینال میں چھلانگ لگاکر خود کشی کرلی تھی۔ سدرامیا نے اس رعیت خاندان کو اپنی طرف سے 50ہزار روپے دئے۔ کل صبح سدرامیا یہاں پر عوام کے مسائل جاننے کے لئے جنتادرشن کا اہتمام کریں گے۔ اس جنتادرشن کے دوران وہ عوامی مسائل کی جانکاری حاصل کرکے ان کی یکسوئی کے لئے افسروں کو ہدایات جاری کریں گے۔ 


Share: